سابق سکندر آباد کے رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو نے آج ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کرتے ہوئے انکے اور انکے افراد حاندان کو قتل کرنے کے دھمکی آمیز کالس موصول ہونے کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ انکو پندرہ دن سے کالس موصول ہو
رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں سٹی پولیس کمشنر سے بھی بات چیت کر چکے ہیں۔ لیکن انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ خیال رہے کہ پچھلے ماہ کے 31کو حسینی علم پولیس اسٹیشن میں سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو اور انکے افراد خاندان کو قتل کرنے پر دھمکی آمیز کالس کے وصولی کی شکایت بھی کی گئی۔